Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد:کورونا، شادی کی تقریب پر چھاپہ، کئی گرفتار

اپ ڈیٹ 21 جون 2020 03:20pm

فیصل آباد میں  ضلعی انتظامیہ نے کینال روڈ پر واقعہ نجی ہوٹل میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور کئی افراد کو گرفتار کر کے کورونا ٹیسٹ کیلئے اسپتال منتقل کردیا،کارروائی کے دوران دولہا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

 فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کا کینال روڈ پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا ہے اور ہوٹل مالک اور شادی منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

شادی کی تقریب میں 70 سے 80 افراد شریک تھے،ضلعی انتظامیہ  کے مطابق   تقریب میں موجود افراد نے نہ ماسک پہنے، نا سماجی فاصلہ رکھا۔

انتظامیہ کے مطابق  متعدد افراد گرفتار کرلیا گیا ہے اور کورونا ٹیسٹ کیلیے اسپتال بھجوادیا دیا تاہم پولیس کی کارروائی کے دوران دولہا فرار ہوگیا۔